راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چارافغان باشندے جاں بحق، ایک زخمی

اسٹاف رپورٹ


راولپنڈی : راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افغان باشندے جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ لاشیں اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ قرار دیدیا۔


پولیس کے مطابق راولپنڈی میں مصریال روڈ پر مدینہ کالونی میں شام کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے چار افغان باشندے موقع پر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔


 تھانہ نصیرآباد پولیس نے لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں پچیس سالہ حضرت علی، بیس سالہ شیرعلی اور سیدار اعظم جبکہ پچیس سالہ زرغون شامل ہیں جبکہ زخمی کا نام معین بتایا گیا ہے۔


 پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے مصریال کی مدینہ کالونی کے رہائشی ہیں اور واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔ سماء

میں

زخمی

کی

MQM

سے

ایک

فائرنگ

karzai

Tabool ads will show in this div