ندیم مانڈوی والا کے دفتر پر ایف آئی اے کا چھاپہ ، دوملازمین گرفتار

کراچي میں نديم مانڈوي والا کے دفتر پر ايف آئي اے کا چھاپہ،دو ملازمین کو حراست ميں لے ليا گیا ۔

ايگزٹ کنٹرول لسٹ تيار ہونے کے بعد پہلا ايکشن کراچي ميں سامنے آگيا، ايف آئي اے نے ڈپٹي چيئرمين سينيٹ کے بھائي نديم مانڈوي والا کے دفتر پر چھاپا مار کر دوملازمين کو حراست ميں ليا، ريکارڈ بھي ضبط کرليا۔

کراچي کے علاقے صدر ميں ايف آئي اے نے نديم مانڈوي والا کے دفتر پر چھاپا مار کر دوملازمين کو حراست ميں ليکر پوچھ گچھ کرنے کے بعد چھوڑديا جبکہ دفتر سے اہم ريکارڈ بھي ضبط کرليا گيا ہے۔

نديم مانڈي والا کا نام حاليہ جاري ہونے والي ايگزيکٹ کنٹرول لسٹ ميں شامل ہے، نديم مانڈوي والاپرکسٹمزڈيوٹي بچانے اورحوالہ ہنڈي کے ذريعے رقم منتقلي کاالزام ہے جبکہ نديم مانڈوي والا ڈپٹي چيئرمين سينيٹ کےبھائي ہيں۔

 

raid

Saleem mandivi wala

Tabool ads will show in this div