اوکاڑہ ميں دھند کے باعث خوفناک حادثہ، 4 افراد جاں بحق 36 زخمی

Dec 28, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/Okara-Accident-Pkg-28-12-Ayaz.mp4"][/video]

اوکاڑہ ميں دھند کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں آٹھ گاڑياں آپس ميں ٹکرا گئيں جس کے باعث تين بچياں اور ايک خاتون جاں بحق جبکہ چھتيس افراد زخمي ہوئے۔

اوکاڑہ ميں شديد دھند کے باعث بائي پاس پرآٹھ گاڑياں ٹکرا گئيں، حادثے ميں تين بچيوں سميت چار افراد جاں بحق اور چھتيس زخمي ہوئے۔

پوليس کے مطابق حادثہ بائي پاس پر دھند کي وجہ سے ہوا ہے،جس ميں چار افراد جاں بحق ہوئے ہيں اور 36 کے قريب زخمي ہوئےہيں۔

مزید پڑھیے : شیخوپورہ میں موٹروے پرٹریفک حادثہ،6 مسافر زخمی

ريسکيو ٹيموں نے زخميوں کو ڈي ايچ کيو اوکاڑہ سميت ديگر اسپتالوں ميں منتقل کيا۔

ايم ايس کا کہنا ہے کہ اوکاڑہ سٹي اسپتال ميں چھ مريض آئے تھے، جن ميں سے ايک بچہ جاں بحق ہوا ہے ايک کو لاہور ريفر کيا ہے، دو کي ٹاريگيں توٹي ہيں، ديگر کو فارغ کرديا ہے۔

حادثے کے بعد اسپتالوں ميں ايمرجنسي نافذ کرکے ہيلپ لائن ڈيسک قائم کردي ہے۔

Tabool ads will show in this div