آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات حاصل کرنا ہوگی، شاہ محمود قریشی

Dec 28, 2018

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اب تک 16 مرتبہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے در پر دستک دے چکے ہیں جبکہ 17 ویں مرتبہ جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اب ہمیں آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔

اسلام آباد میں سفراء کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کو ریکارڈ تجارتی خسارہ ورثے میں ملا۔ قرض اتارنے کیلئے مزید قرض درکار ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ غیرمستحکم داخلی صورتحال عالمی سطح پرمنفی  تشخص کاموجب بنی۔ داخلی صورتحال کو مدنظررکھے بغیرخارجہ پالیسی تشکیل نہیں دی جاسکتی۔ ہمیں نئے انداز میں سوچنا ہوگا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرنا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 21 ویں صدی ایشیا کی صدی ہے۔ ہم نے اس کے لیے نئے زاویوں اور نئے انداز میں سوچنا ہوگا۔

Tabool ads will show in this div