سینچورین ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی

Dec 28, 2018

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل کر لی۔


سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کےلئے 149 رنز کا ہدف دیا تھا جس کو میزبان ٹیم نے کھیل کے تیسرے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر ڈین ایلگر (50) اور ہاشم آملہ (*63) نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ میچ میں بہترین باؤلنگ کروانے پر ڈوآن اولیویئر کو ’’پلیئر آف دی میچ‘‘ ایوارڈ دیا گیا، انہوں نے 11 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے حسن علي، شان مسعود، شاہين آفريدي اور ياسرشاہ نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 190 رنز پر آؤٹ، جنوبی افریقا کیلئے 149 رنز کا ہدف

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن قومی ٹيم کی بیٹنگ لائن پورے میچ میں ناکام نظر آئی۔ پہلي اننگز ميں 181 اور دوسري ميں 190 رنز پر آؤٹ ہوئي تھي۔

پاکستان جنوبی افریقہ کی سر زمین پر کبھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکا جبکہ دو ہزار تیرہ میں مصباح الیون کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان اسکواڈ

کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، اظہر علی، بابر اعظم، فخر زمان، حسن علی، امام الحق، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ۔

جنوبی افریقی اسکواڈ

کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، ٹیمبا باووما، تھیونس ڈی بروین، کوئنٹن ڈی کوک، ڈین ایلگر، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈوآن اولیویئر، کیگاسو ربادا، ڈیل اسٹین۔

Centurion Test

Tabool ads will show in this div