سردی کی لپیٹ،کنکشن منقطع،تصدیق کا حکم

Dec 28, 2018

الیکشن ٹریبونل نے وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کے حلقے میں ووٹوں کی بائیو میٹرک تصدیق کا حکم دیدیا

رپورٹ:محمد عاطف

کوئٹہ میں جج عبداللہ بلوچ کی سربراہی میں الیکشن ٹریبونل نے حلقہ پی بی بی 37 سے کامیاب رکن صوبائی  اسمبلی اور وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کی سماعت ہوئی جس میں فریقین کے وکلاء پیش ہوئے ، دوران سماعت ٹریبونل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نادرا کو حکم دیا کہ حلقہ پی بی 37 قلات میں ووٹوں کی بائیو میٹرک سے تصدیق کی جائے ، ضیاء لانگو کی کامیابی کے خلاف ایم ایم اے کے سعید احمد لانگو نے درخواست دائر کر رکھی تھی۔

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کے 51 کنکشن منقطع کر دئیے

رپورٹ:سما ڈیجیٹل

ترجمان کیسکو کے مطابق کیسکو کے عملے نےکوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون ، لیبر کالونی ، مشرقی بائی پاس ، گوالمنڈی چوک، کلی بختیاری ، ہنہ ، کلی شین اور کچلاک کے علاقوں میں کارروئیاں کیں اور بلوں کی عدم ادائیگی پر 51 نادہندگان کے کنکشن منطقع کر دئیے دوسری جانب ترجمان کےمطابق محکمہ واسا کی جانب سے بقایاجات کی مد میں 10 کروڑ 80 لاکھ 34 ہزار روپے ادا کئے گئے۔

بلوچستان کے علاقے سردی کی شدید لپیٹ میں

رپورٹ:سما ڈیجیٹل

کوئٹہ ،زیارت ‘قلات سمیت بلوچستان کے مختلف علاقے شدید سردی کی لپیٹ میںہیں محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6،بارکھان6،دالبندین منفی3، گوادر 8،قلات منفی11،خضدار 10،لسبیلہ8،نوکنڈی صفر،سبی7،تربت9،ژوب صفر،اور زیارت میں منفی10ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔

 

election tribunal

Balochistan High Court

QESCO

cold in balochistan

Tabool ads will show in this div