والد، بھائی اور پھپھو کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پربختاورکی کڑی تنقید
جعلی اکاؤنٹس کیس میں بلاول بھٹو اور آصف زرداري کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ميں شامل کرنے پربختاور بھٹو کا ردعمل آگیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرحکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بختاور بھٹو نے لکھا کہ منتخب نمائندوں کا نام سليکٹڈ گورنمنٹ نے اي سي ايل ميں ڈال ديا۔ يہ ہتھکنڈے نہيں چليں گے۔
The selected PTI government (not courts) announced and placed my brother on the exit control list yesterday (Dec 27th 2018). My father & aunt are also on the ECL. All three are elected representatives. These intimidation tactics will not work.
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) December 28, 2018
بختاور نے والد ،بھائی اور پھہھو فریال تالپر کی حمایت کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ ہم لڑيں گے اور کامياب ہوں گے، پي ٹي آئي اپنے جعلي مينڈيٹ کو نہيں چھپاسکے گي۔ مشرف کی باقیات سے بھری کابینہ کو یاد نہیں ہوگا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ ذلت پر موت کو ترجیح دی۔
By suppressing & coercing the opposition the PTI will still not be able to hide their illegitimate mandate. The cabinet full of Musharraf remnants obviously doesn’t remember that our family has always chosen death before dishonour. We WILL fight and we WILL win.
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) December 28, 2018
جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری، بلاول سمیت 172 افراد کا نام ای سی ایل میں شامل
واضح رہے کہ سندھ میگا منی اسکینڈل کے تحت جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری، صاحبزادے اور چیئرپرسن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، ہمشیرہ فريال تالپور کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں۔
حکومت نے گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ میں شامل 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا تھا۔