پشاور بورڈ کا شہدا کے بچوں سے امتحانی فیس نہ لینے کا فیصلہ

پشاور میٹرک و انٹربورڈ نے دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے بچوں اور زخمی طلبہ سے امتحانی فیس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردی خلاف جنگ کے دوران خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پشاور تعلیمی بورڈ نے یہ فیصلہ کیا۔ قبل ازیں بنوں بورڈ نے بھی شہدا کے بچوں کی فیس معافی کا اعلان کیا تھا۔

پشاور بورڈ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں شہید افراد کے بچوں، پرتشدد واقعات میں زخمی اور معذور طلبہ سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی فیس نہیں لی جائے گی۔

پشاور تعلیمی بورڈز کے دائرہ کار میں دارالحکومت سمیت ضلع چارسدہ، ضلع خیبر اور نوشہرہ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

سماء ٹی وی کے رپورٹر فیاض احمد کے مطابق پشاور بورڈ نے مقتول ایس پی طاہر داوڑ کے بیٹے کی فیس معاف کرکے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے۔

ایس پی طاہر داوڑ کو نامعلوم افراد نے اسلام آباد کے علاقہ رمنا سے اغوا کیا تھا۔ پندرہ دن بعد ان کی تشدد زدہ لاش افغانستان سے ملی تھی۔

War on Terror

Peshawar Board

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div