Technology

اب اعلیٰ ٹیکنالوجی کے چشمے سے کینسر کا پتا لگائیں

اسٹاف رپورٹ
فلوریڈا : میڈیکل سائنس نے کینسر کے علاج میں ایک قدم اور آگے بڑھا دیا۔ اعلیٰ ٹیکنالوجی کا چشمہ اب کینسر کے خلیوں کو شناخت کرے گا اور صحت مند خلیوں اور ٹشوز سے انہیں آسانی سے علیحدہ کیا جاسکے گا۔

کینسر کا علاج آج بھی میڈیکل سائنس کا درد سر ہے، یہ علاج دواؤں سے ہو یا ریڈیو تھراپی کے ذریعے کینسر کے یقینی خاتمہ کی یقین دہانی کوئی ڈاکٹر نہیں کرسکتا، تاہم علاج کے طریقوں پر تحقیق آگے بڑھ رہی ہے، جس کی ایک مثال کینسر کے خلیوں کو شناخت کرنے والے ہائی ٹیک گاگلز  میدان میں آگئے ہیں۔

یہ چشمے مریض کے صحت مند ٹشوز اور کینسر زدہ حصے میں امتیاز کرسکیں گے، ایک ہی سرجری میں کینسر کے خلیوں کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔ ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ امریکا میں بننے والے یہ گاگلز کینسر کے علاج میں زبردست پیشرفت ہے۔ ایک رنگ مریض کے جسم میں ڈالا جاتا ہے، جس سے کینسر زدہ خلیے مخصوص روشنی خارج کرتے ہیں اورچشمے میں باآسانی نظر آ جاتے ہیں۔ ان گاگلز کے ذریعے علاج شروع ہوچکا ہے۔ سماء

کے

کا

سے

اعلیٰ

mothers

prime minister

Tabool ads will show in this div