لندن سے نفرت انگیز تقاریر، کراچی میں جنوبی افریقی گینگ سرگرم

حکومت نے بانی متحدہ کی دہشت گرد سرگرميوں کا معاملہ برطانوی حکومت سے دوبارہ اُٹھانے کا فيصلہ کرليا۔ فواد چوہدری کہتے ہیں کہ برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان میں قتل کے احکامات دیئے جاتے ہیں لیکن لندن حکام کوئی نوٹس نہیں لے رہا، کراچی میں جنوبی افریقی گینگ بھی متحرک ہے۔

وفاقی وزير اطلاعات فواد چوہدری نے نيوز کانفرنس کرتے ہوئے کراچی میں بدامنی پر بھی کھل کر بات کی، بولے کہ حکومت نے بانی متحدہ کی دہشت گرد سرگرمیوں کا معاملہ برطانوی حکومت سے دوبارہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی متحدہ برطانيہ ميں بيٹھ کر پاکستان ميں قتل کے احکامات دے رہے ہيں، نفرت آميز تقارير اور جرائم پر اکسایا جارہا ہے ليکن لندن حکام نے کوئی نوٹس نہيں ليا۔

مزید جانیے : آصف زرداری، فریال تالپور و دیگر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

فواد چوہدری کہتے ہیں کہ کراچی ميں جنوبی افريقی گينگ بھی متحرک ہے، برطانيہ کے علاوہ جنوبی افريقا کے ساتھ بھی معاملہ اُٹھائيں گے، دونوں ملکوں کي سرزمين پاکستان ميں دہشتگردی کیلئے استعمال ہورہی ہے، بتائيں گے کس طرح وہاں بيٹھے لوگ پاکستان کا امن تہہ و بالا کررہے ہيں۔

KARACHI KILLING

Info Minister

mqm founder

Fawad Chodhry

Tabool ads will show in this div