وفاقی کابینہ نے فرخ سبز واری کو ایس ای سی پی چیئرمین بنانے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے فرخ سبزواری کو سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں فرخ سبزواری کو چیئرمین ایس ای سی پی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی، وازرت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد فرخ سبزواری اپنی ذمہ داریاں سنھبال لیں گے۔

وفاقی کابینہ نے گزشتہ ماہ نومبر کی 15 تاریخ کو فرخ سبزواری کو ایس ای سی پی میں کمشنر تعینات کیا تھا، طاہر محمود اس وقت ایس ای سی پی کے قائم مقام چئیرمین ہیں۔

فرخ سبزواری کپیٹل اور سیکیورٹیز مارکیٹ کا 25 سال سے زائد تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے پاکستان کے علاوہ سنگاپور، انڈونیشیا اور امریکا کی سیکیورٹیز مارکیٹ میں بھی کام کیا ہے۔

فرخ سبزواری نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے، ایس ای سی پی میں کمشنر تعینات ہونے سے پہلے وہ پاکستان کی مالیاتی شعبے کی ایک بڑی فرم، بی ایم اے کپیٹل مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے۔

PM

IMRAN KHAN

FEDERAL CABINET

Farrukh Sabzwari

Tabool ads will show in this div