کراچی،عالم دین مفتی عثمان،ایکسپریس نیوزکے3کارکنوں سمیت مزید9جاں بحق

اسٹاف رپورٹ


کراچی : کراچی میں موت کے سوداگروں نے مزید نو زندگیوں کے چراغ گل کردیئے، جاں بحق ہونے والوں میں معروف عالم دین مفتی عثمان یار خان اور ایکسپریس نیوز کے تین کارکن بھی شامل ہیں۔


کراچي تو جيسے دہشت گردوں کے ہاتھوں يرغمال بنا ہوا ہے ایک کے بعد ایک واردات کا سلسلہ جاری۔


اورنگی ٹاؤن کے علاقے کٹی پہاڑي پر فائرنگ سے ايک شخص کی جان گئی جاں بحق شخص کی شناخت نعیم زادہ کے نام سے ہوئی۔


ناظم آباد ميٹرک بورڈ آفس کے قريب ايکسپريس ٹي وی کي لائيو وين پر فائرنگ کی گئی۔۔۔ تين کارکن لقمہ اجل بن گئے۔


شاہراہ فيصل عوامی مرکز کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے عالم دین سمیت تين افراد جاں بحق ہوئے۔


گلشن اقبال اور لياري کے علاقے بغدادي ميں فائرنگ سے دو افراد زخمي ہوئے، دستگير نمبر نو ميں بھی فائرنگ کرکے ايک شخص کی جان لے لی گئی لیاری کی بہار کالونی میں بھی گولیاں چلیں۔۔ یک شخص زندگي کي بازي ہار گيا۔ سماء

سمیت

motion

rooney

coin

dreams

Tabool ads will show in this div