Technology

تھری جی کی نیلامی 23 اپریل کو ہوگی

ویب ایڈٰیٹر:
اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے 23اپریل کو اسپیکٹرم کی نیلامی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے خصوصی سافٹ ویئر استعمال کیا جائے گا۔  تھری جی اور فورجی لائسنس کی نیلامی آن لائن کی جائیگی، نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیاں اسلام آباد میں اپنے صدر دفاتر میں بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینیر ایڈمنسٹریشن کے ساتھ بیٹھ کر آکشن میں حصہ لیں گی، آکشن کے لیے سائمنٹینس ملٹی پل راؤنڈ اسینڈنگ(ایس ایم آر اے) کا طریقہ اختیار کیا گیا ہے جس کے تحت مختلف راؤنڈز کے ذریعے اسپیکٹرم کی مختلف لاٹس کے لیے بیک وقت بولیاں لی جائیں گی۔

ہر بولی کے درمیان 45منٹ کا وقفہ دیا جائے گا، ہر اگلی بولی پچھلی بولی سے کم سے کم 3فیصد زائد دینا لازمی ہوگا، تاہم نیلامی کے آخری مرحلے میں اس شرط کا اطلاق نہیں ہوگا۔ سماء

کی

کو

جی

guinea

mediation

Tabool ads will show in this div