سات سالہ بچہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا کپتان بن گیا

بھارت اور آسٹريليا کے درميان باکسنگ ڈے ٹيسٹ ميں 7 سالہ بچہ آرچی شلر کپتان بن گیا، ٹیسٹ کیپ بھی مل گئی۔

کمسن آرچی شلر کی دلی خواہش پوری ہوگئی، دل کے مرض میں مبتلا 7 سالہ بچہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں بطور کپتان میدان میں اترا، آرچی کو ٹیسٹ کيپ بھی دے دی گئی۔

آرچی شلر میچ کے ٹاس اور قومی ترانے کے موقع پر بھی گراؤنڈ ميں موجود رہا، وہ 3 بار اوپن ہارٹ سرجری کے عمل سے گزر چکا ہے۔

بچے کے والد کے مطابق آرچی شلر آسٹريلوی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کا خواہشمند تھا، جس پر کرکٹ آسٹریلیا نے اس کی یہ خواہش پوری کردی۔

 

INTERESTING

Test Captain

Tabool ads will show in this div