بھارتی قید سے 2 پاکستانی رہا

Dec 26, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/Prisioner-Wagha-Border-STILL-26-12.mp4"][/video]

بھارتی قيد سے رہائی پانے والے 2 پاکستانيوں کو واہگہ بارڈر پر حکام کے حوالے کرديا گيا، عمران وارثی کو 10 سال بعد رہائی ملی،  جبکہ بارڈر کراس کرنے پر عبداللہ شاہ کو 6 ماہ قید کاٹنی پڑی۔

بھارتی قید سے 2 پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا، عمران وارثی اور عبداللہ کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا، وطن واپس پہنچنے پر دونوں انتہائی خوش تھے۔

سفارتی حکام کے مطابق عمران وارثی کو 10 سال بعد رہائی ملی، وہ ویزہ ختم ہونے کے باوجود بھارت میں مقیم تھے، انہیں 2007ء میں بھوپال سے گرفتار کیا گیا تھا۔

حکام کہتے ہیں کہ مينگورہ سے تعلق رکھنے والے عبداللہ شاہ کا ذہنی توازن درست نہيں، وہ غلطی سے سرحد عبور کر گیا تھا، تاہم انہیں بھی بھارتی جیل میں 6 ماہ قید کاٹنا پڑی۔

Tabool ads will show in this div