Technology

فیس بک نے ورچل دنیا خرید لی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
فلوریڈا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک نے ورچل دنیا خرید لی، سوشل ویب سائیٹ کی نئی خصوصیات سب کیلئے خوش آئند ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کے رابطے تیزی سے بڑھ رہے ہیں، وٹس ایپ کے بعد ورچل گلاسز بنانے والی کمپنی اوکیولس وی آر کو دو ارب ڈالر میں خریدلیا ہے۔ اوکیولس ویڈیو گیمز ڈویلپرز کے لئے "ہیڈ سیٹ" بناتی ہے۔ اوکیولس ریفٹ نامی ہیڈ سیٹ ایک ایسی عینک ہے جسے لگانے والا  الگ دنیا میں پہنچ جاتا ہے اور ارد گرد کا ماحول تبدیل ہوجاتا ہے۔

فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ کے مطابق ورچل رییلیٹی کمپنی کی خریداری ذرائع موصلات کے ساتھ انٹرٹینمینٹ اور گیمنگ ورلڈ میں بھی ترقی کے بے شمار مواقع مہیا کرے گی۔ ماہرین بھی فیس بک کی جانب سے نئی کمپنی کی خردیاری کو حیران کن قرار دے دہے ہیں۔ سماء

iraqi

policies

Tabool ads will show in this div