Technology

معروف کمپنی"نوکیا"مزید موبائل فونز نہیں بنائیگی

اسٹاف رپورٹ
ہیلسنکی : مائیکرو سوفٹ نے نوکیا کا موبائل فون یونٹ خرید لیا ہے۔ معاہدے کے تحت نوکیا مزید موبائل فون نہیں بناسکے گی۔

دنیا کی مشہور سافٹ وئیر کمپنی مائیکرو سافٹ نے موبائل ٹکنالوجی کی دنیا میں قدم رکھا دیا ہے، موبائل بنانے والی مشہور کمپنی نوکیا کا  ایک یونٹ  مائیکرو سافٹ کی ملکیت بن گیا ہے۔

دونوں کمپنیوں کے درمیان ساڑھے سات ارد ڈالرز میں  کاروباری سمجھوتہ طے پا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی نوکیا مزید موبائل فون بنانا بند کرکے ،نیٹ ورکس، ٹیکنالوجی کی ترقی اور دیگر متعلقہ خدمات پر توجہ مرکوز کرے گی۔ نوکیا ڈیرلز کے مطابق صارفین کے لئے نئی تبدیلی حیرانی کا باعث ہے۔

مائیکرو سافٹ کی تاریخ میں یہ مالیت کے اعتبار سے دوسری بڑی خریداری ہے۔ اس سے پہلے مائیکرو سافٹ نے مئی دو ہزار گیارہ میں اسکائپ کو نو ارب تیس کروڑ ڈالر میں خریدا تھا۔ سماء

law

removed

Tabool ads will show in this div