ملک میں ایک ہی دن میں دو مرتبہ زلزلے کے جھٹکے

Dec 26, 2018

خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کيے گئے ہیں۔

سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور گردو نواح میں 4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ریکٹر سکیل کے اعدادو شمار کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی 93 کلومیڑ زیر زمین تھی۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس سے قبل آج دوپہر کے وقت بلوچستان کے شہر سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز سبی سے 102 کلومیٹردورجنوب میں تھا۔

Sawat

Tabool ads will show in this div