علی رضا عابدی کی نماز جنازہ امام بارگاہ یثرب ميں ادا کر دی گئی

متحدہ قومی مونٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے سابق رکن قومی اسمبلی علي رضا عابدي کي نماز جنازہ امام بارگاہ يثرب ميں بعد نماز ظہرين ادا کر دی گئی۔


منگل 25 دسمبر کو کراچی کے علاقے خیابان غازی میں گھر کے باہر موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے علی رضا عابدی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔

حملے کے وقت علی رضا عابدی گاڑی میں اکیلے تھے، ان کی گردن پر 3 گولیاں لگیں جس کے بعد انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

کراچی میں فائرنگ، ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی جاں بحق

علي رضا عابدي کے جسد خاکی کو ڈيفنس قبرستان ميں دفن کیا گیا۔

ایم کیو ایم کے کنوینر اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صديقي نے کارکنان کو نمازجنازہ ميں شرکت کي ہدايت بھی کی۔ اس موقع پر خالد مقبول صديقي کا کہنا تھا کہ علي رضا کي شہادت رائيگاں نہيں جائے گي، کچھ لوگ امن تباہ کرنے کيلئے سرگرم ہوگئے ہيں اور ہميں اس سازش کےخلاف سوچنا ہوگا۔

علي رضا عابدی کے قتل پر ایم کیو ایم پاکستان نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے تمام دفاتر اور تنظیمی سرگرمیاں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علی رضاعابدی پرقاتلانہ حملہ،سی سی ٹی وی فوٹیج سماء پر، ویڈیو دیکھیں

علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم قیادت سے اختلافات کے باعث رواں برس ستمبر میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔

علی رضا عابدی نے 2018 کے عام انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کراچی کے حلقے این اے 243 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سال 2013 میں کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 251 سے 80 ہزار سے زائد ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے جو نئی حلقہ بندیوں کے بعد این اے 244 ہو چکا ہے۔

ALI RAZA ABIDI

funeral prayer

SAMAA NEWS

Tabool ads will show in this div