ٹیکنالوجی

اپنا قیمتی ڈیٹا جمع کرنے کیلئے نئی ٹیپ ایجاد

اسٹاف رپورٹ
ٹوکیو : جاپانی کمپنی نے ڈیٹا اسٹور کرنیوالی ایسی ٹیپ تیار کی ہے جس میں ریکارڈ مواد ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔

سونی کی نئی اِسٹوریج ڈیوائس میں ایک سو پچیاسی ٹیرا بائٹس ڈیٹا فی کارٹریج محفوظ کیا جاسکے گا۔ یہ اسٹوریج ٹیپ ایک سو اڑتالیس گیگا بائٹس مربع انچ کے حساب سے ڈیٹا اسٹور کرسکے گی جو دوہزار دس میں بنائے گئے ریکارڈ سے پانچ گنا زیادہ ہوگا۔

آئی بی ایم کی مدد سے بنائی جانے والی یہ ٹیپ سینتیس سو بلیو رے ڈسکس کے برابر ڈیٹا ذخیرہ کرسکے گی۔ یہ ٹیپ ایسے اداروں کے لیے فائدہ مند ہوں گی جو زیادہ عرصے کے لیے اپنا ڈیٹا محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔ سماء

saudi

reforms

impossible

Tabool ads will show in this div