چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مارا گیا

چینی قونصلیٹ کراچی پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم (بلوچ لبریشن آرمی) کا ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو پانچ اہم ساتھیوں سمیت افغانستان میں مارا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی قونصلیٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو پانچ ساتھیوں سمیت افغان صوبے قندھار میں مارا گیا ہے۔

اسلم اچھو قندھار کے علاقے عینو مینہ میں خود کش حملے میں ہلاک ہوا، حملے میں بی ایل اے کے پانچ دیگر کمانڈرز بھی مارے گئے۔

کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ، دو اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید، حملہ آور ہلاک

ہلاک ہونے والے میں سنگت سردارو عرف تاجو، کمانڈر کریم مری عرف رحیم بلوچ، سنگت اختر بلوچ عرف رستم، سنگت فرید بلوچ اور سنگت صادق بلوچ شامل ہیں۔

بلوچستان حکومت نے اسلم اچھو کے سر کي قيمت پچاس لاکھ روپے مقرر کر رکھي ہے ۔

تئیس نومبر کو کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کے دوران تین دہشتگردوں ہلاک جبکہ چار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

chinese consulate

aslam accho

BLA attack

Tabool ads will show in this div