نواز شریف اور آصف زرداری کا طریقہ واردات ایک ہی ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کا طریقہ واردات ایک جیسا ہے۔

فواد چوہدری نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور زرداری کے درمیان چارٹر آف کرپشن تھا، دونوں نے لوٹ مار اور کرپشن کو جمہوریت کا نام دیا تھا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ سب سے بڑا منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک دونوں خاندان مل کر چلا رہے تھے، شریف خاندان ہو یا زرداری رہن سہن شاہانہ ہے، ہمارا مینڈیٹ احتساب کرنا اور چوروں کو پکڑنا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نے کمپنیاں بنا کر پاکستان کا پیسہ بیرون ملک منتقل کیا، شریف خاندان نے پاکستان کے پروجیکٹ میں پیسہ کھایا، ان کا ایک ہی کاروبار کرپشن تھا، عدالت یہی پوچھ رہی تھی بتائیں یہ سب پیسہ کہاں سے آیا۔

انہوں نے کہا کہ شریف برادران جنرل ضیا سے پہلے کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے، نواز شریف کے بیٹے کی لندن میں اربوں ڈالرز کی ایکویٹی ہے جو ریکارڈ ان سے مانگا جاتا تھا وہ جل جاتا تھا، ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی جاتی تھی جس پر شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ احسن اقبال بھول گئے نواز شریف کو پاکستان پر کس نے مسلط کیا تھا، وہ ناامیدی اور مایوسی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کا 35 فیصد ترقیاتی بجٹ زرداری گروپ میں چلا گیا، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے، جب نواز شریف اقتدار سے گئے تو 24 ٹریلین کا قرضوں میں اضافہ ہوا۔

 

INFORMATION MINISTER

PTI

PML N

fawad chaudry

Tabool ads will show in this div