قتل وغارت پر حکومت تماشا دیکھ رہی ہے: الطاف حسین

اسٹاف رپورٹ
کراچی: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے مفتی عثمان یار خان اور ایکسپریس نیوز کے کے تین کارکنوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

الطاف حسین نے مولانا سمیع الحق سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ اور ایم کیوایم کے تمام کارکنان ان کے ساتھ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں قتل وغارت کا بازار گرم  ہے مگر حکومت تماشا دیکھ رہی ہے ۔انہوں نے عوام اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ جے یو آئی س کے تین روزہ سوگ میں بھرپور شرکت کریں ۔

مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی اورسندھ کی صوبائی حکومت شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔

دوسری جانب ایک بیان میں الطاف حسین نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایکسپریس نیوز کے تین کارکنوں کی ہلاکت پرافسوس اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سماء

پر

Video

premier

child marriage

President

batsman

Tabool ads will show in this div