فوادچودھری الزام تراشی کے بجائے علیمہ باجی کا حساب دیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں نوازشریف کیخلاف کرپشن یا کک بیک ثابت نہیں ہوئی، فوادچودھری الزام تراشی کے بجائے علیمہ باجی کا حساب دیں۔

وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل میں مریم ارنگزیب نے کہا احتساب عدالت کافیصلہ آنے کےبعد وزراء دماغی توازن کھو بیٹھےہیں، آج عمران خان کے جھوٹےالزامات بے نقاب ہوگئے۔

انہوں نے کہا اب عمران خان کے جواب دینے کا وقت آگیا ہے، علیمہ باجی اور جہانگیر ترین نیب میں پیشیوں کے لئے تیار رہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا حکومت میڈیا کے فنڈز بند کرکے میڈیا کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔

 

PML N

MARYAM AURANGZAIB

Nawaz Shariff

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div