لاہور میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن اور دوست کو قتل کردیا

لاہور ميں بھائي نے غيرت کے نام پر بہن اور دوست کو قتل کرديا، مقتول کے لواحقين کا کہنا ہے کہ ملزم نے دھوکے سے بلايا اور ڈنڈوں کے وار کرکے مار ڈالا، پوليس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتيش شروع کردي ہے۔

لڑکي اور لڑکے کے قتل کي لرزہ خيز واردات ملزم نے اپنے ہي گھر ميں بہن اور دوست پر ڈنڈے اور اينٹيں برساديں۔

دوہرے قتل کي واردات مناواں کے علاقے ڈھائے والا اعوان ميں ہوئي اہل خانہ کے مطابق عثمان نبيلہ سے ملنے آيا تو ملزم عظيم کو خبر ہوگئي اور اس نے باري باري دونوں کو مارڈالا ۔

مقتول کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ عظيم نے عثمان کو بہانے سے گھر بلا کر قتل کيا ہے، پوليس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے اور بيانات کي روشني ميں تفتيش شروع کردي ہے۔

ملزم عظيم واردات کے بعد موقع سے فرار ہے ۔۔۔ پوليس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کرکے ملزم کي گرفتاري کے ليے کوششيں جارہي ہيں ۔

 

BOY

honor killing

Girl Murder

Tabool ads will show in this div