Technology

بھارت میں پیزا ڈلیوری کیلئے ڈرون کا استعمال

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

ممبئی : بھارت میں اب موٹر سائیکلوں کے بجائے پیزا صارفین تک ڈرون کے ذریعے پہنچایا جائے گا، ممبئی کی ایک ریستوران نے ڈرون کے ذریعے پیزا کی ڈلیوی کا آغاز کردی۔ 

ممبئی میں ایک رستوران نے اپنے صارفین کو پیزا کی جلد از جلد ڈلیوری کیلئے ڈرون سروس کا آغاز کردیا، ریستوران انتظامیہ کے مطابق آزمائشی طور پر ایک کسٹمر کو تقریباٍ ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر کامیابی سے پیزا پہنچایا گیا۔

ریستوران نے ڈورن کا استعمال بے ہنگم ٹریفک سے بچنے کیلئے کیا، انتظامیہ کے مطابق موٹر سائیکل پر ڈیلوری دیر سے ہوتی تھی، جس پر کسٹمر نالاں رہتے تھے، کسٹمرز کو خوش کرنے کیلئے اس جدید اور تیز ترین سہولت کو استعمال کیا جارہا ہے۔ سماء

Tabool ads will show in this div