نواز شریف کیخلاف فیصلہ آنے کے بعد ڈالر اور سونا سستا ہوگیا

Dec 24, 2018

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد جہاں اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان مثبت رجحان میں تبدیل ہوا وہیں انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیت میں ڈالر 60 پیسے سستا ہونے سے فی تولہ سونا بھی ایک ہزار روپے سستا ہوگیا۔


نواز شریف کے خلاف عدالتی فیصلے سے پہلے ہنڈرڈ انڈیکس میں 317 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 37 ہزار 934 کی سطح پر بند ہوا جبکہ فیصلہ آنے کے بعد کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 57 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 308 کی سطح پر بند ہوا۔

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسے کم ہوکر 138 روپے 93 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے سستا ہو کر 138 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔

آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق ڈالر سستا ہونے پر فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہو کر 66 ہزار روپے کا ہوگیا، دو روز میں فی تولہ سونا اٹھارہ سو روپے سستا ہوچکا ہے۔

دس گرام سونا 858 روپے سستا ہو کر 56584 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر مہنگا ہو کر 1261 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

PSX

Gold Price

dollar rate

court verdict

Tabool ads will show in this div