کرسمس پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 5 ملزمان گرفتار

Dec 24, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/Terror-Planning-failed-khi-PKG-24-12-SANA.mp4"][/video]

کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، پولیس مقابلے کے بعد 5 شدت پسند پکڑے گئے، رینجرز نے شاہ فیصل کالونی کے پارک میں چھپائی گئی بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔

کراچی ميں ايک بار پھر دہشت گردی سے بچ گیا، شدت پسند کرسمس ڈے پر شرپسندی کرنا چاہتے تھے، مبینہ ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کی، مقابلے کے بعد 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان امجد، نوید، علی، ممتاز اور مرید سے بھاری تعداد ميں اسلحہ ملا، گرفتار شدت پسند کرسمس ڈے پر دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔

دوسری جانب رينجرز نے شاہ فیصل کالونی کے پارک سے زمین کے اندر چھپائی گئیں گوليوں کی بڑی کھيپ پکڑ لی۔

ترجمان رينجرز نے بتايا کہ دو شہریوں بابر اور نعمان نے درخت لگانے کیلئے کھدائی کی تو مشکوک ڈبے نظر آئے، اطلاع ملنے پر رینجرز کی کوئیک رسپانس فورس پہنچ گئی، کھدائی کر کے چھپائے گئے ایمونیشن کے 17 ڈبے اور ایک بوری برآمد کی، ڈبوں میں ایس ایم جی کے 3300 راؤنڈ جبکہ بوری میں 12 بور رائفل کے 400 کارتوس موجود تھے۔

اس سے پہلے رینجرز نے ایم کیو ایم جنوبی افریقا نیٹ ورک کے 2 ملزمان مستقیم اور مقیم کو گرفتار کرکے نشاندہی پر عزیز آباد کے مکان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا تھا۔

Tabool ads will show in this div