جائیداد کی ضبطگی کے حکم پر سوشل میڈیا میں تبصرے

Dec 24, 2018

سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں نااہل قرار دے دیے گئے، سات سال اور بھاری جرمانہ کے ساتھ احتساب عدالت نے ان کی جائیداد کی ضبطگی کا بھی حکم سنادیا ہے۔

دوسری طرف جعلی بنک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں آصف زرداری اور اومنی گروپ کو ذمہ دار قرار دے دیا جس پر سپریم کورٹ نے اومنی گروپ کی جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم دے دیا جبکہ بحریہ آئیکون میں بھی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی۔

اس فیصلے پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ خاص طور پر وہ لوگ جو ملک کی موجودہ معاشی حالت اور ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی صورتحال پر پریشان ہیں، انہوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ جائیداد کی قرقی سے واجب الادا قرضے ادا کیے جائیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لوگوں کے کچھ تبصرے ملاحظہ ہوں۔

NAB references

flagship reference

Al azizia reference

Tabool ads will show in this div