سی آئی اے نے ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنالیا
اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن : امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹس بنا لیے۔
عالمی سطح پر حالات کی تبدیلی اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹیس کے ذریعے تعلقات عامہ کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے سی آئی اے نے باضابطہ طور پر فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنے اکائونٹس بنا لئے جس کا مقصد لوگوں کے ساتھ براہ راست تعلقات استوار کرنا ہے۔
سی آئی اے کے ٹوئیٹر پرآتے ہی 90 منٹ سے بھی کم وقت کے عرصے میں90 ہزار سے زائد لوگوں نے فولو کرلیا، جب کہ سی آئی اے کو فولو کرنے کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ سی آئی اے کے سربراہ جان برینن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان پلیٹ فارمز کا حصہ بن کر ایجنسی عوام سے براہ راست رابطہ جوڑ سکے گی اور ایجنسی کے مشن، تاریخ اور دیگرمعلومات فراہم کی جاسکے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سی آئی اے کی سرکاری ویب سائٹ کے علاوہ یوٹیوب اور فلیکر پر بھی اکائونٹس موجود ہیں۔ سماء