مولا جٹ''کا جادو،سونم کپور اور عالیہ بھٹ بھی دیوانی نکلیں''

بلال لاشاری کی ہدایات میں بننے والی فلم مولا جٹ کے ٹریلر نے آتے ہی دھوم مچادی،انوراگ کیشپ اور کرن جوہر کے بعد اب بالی ووڈ حسیناوں سونم کپور اور عالیہ بھٹ بھی مولا جٹ کے سحر میں جکڑی نظر آئیں۔
مولا جٹ کا ٹریلر دیکھنے کے بعد بالی ووڈ فلم خوبصورت میں فواد خان کی ساتھی اداکارہ سونم کپور نے فواد خان کے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ فواد خان آپ ایک اسٹار ہو۔
FK you 🌟 https://t.co/SrfHkKEyu8
— Sonam K Ahuja (@sonamakapoor) December 22, 2018
جب کہ دوسری طرف بالی ووڈ کی ایک اور حسینہ عالیہ بھٹ نے بھی فواد خان کی ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ کیا ہی خوبصورت ٹریلر ہے۔
What a brilliant brilliant trailer 🌟🌟🌟🙌 https://t.co/tQjL9TQXGg
— Alia Bhatt (@aliaa08) December 23, 2018
’’واضع رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ پاکستان کا مہنگا اور وسیع ترین پراجیکٹ قرار دیا جارہا ہے، فلم آئندہ سال جون میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں حمیمہ ملک، حمزہ علی عباسی، علی عظمت، گوہر رشید، فارس شفیع، شفقت چیمہ، نیئر اعجاز اور صائمہ بلوچ شامل ہیں۔