ٹیکنالوجی
ہارلے ڈیویڈ سن کی نئی دبنگ الیکٹرک بائیک
اسٹاف رپورٹ
نیویارک : مشہور زمانہ امریکی موٹرسائیکل کمپنی ہارلے ڈیوڈسن نے نئی الیکٹرک بائیک متعارف کرادی۔
دبنگ انداز، سبک رفتار اور توانائی میں بچت بے شمار، موٹرسائیکل میکنگ میں جائنٹ ہارلے ڈیوڈ سن کی نئی الیکٹرک بائیک کی ٹیسٹ رائیڈ شروع ہوگئی، آزمائشی رائیڈ، نیویارک کی اہم شاہراہوں پر کی گئی۔
ہارلے ڈیوڈسن کی پہلی الیکٹرک موٹرسائیکل کو لائیو وائر کا نام دیا گیا ہے، جس میں ابھی کئی پہلوؤں پر کام کیا جارہا ہے۔ کمپنی نے پراجیکٹ لائیو وائر کے تحت تیس شہروں میں امریکی شہری مفت سواری کے مزے اٹھاسکیں گے۔ لوگوں کی رائے کے بعد موٹر سائیکل میں مزید بہتری لائی جائے گی، یہ بائیک فروخت کے لیے کب پیش کی جائے گی، کمپنی نے اب تک واضح نہیں کیا۔ سماء
کی
horse
تبولا
Tabool ads will show in this div