Technology

امریکامیں کم یابندبیٹری ڈیوائسزوالی اشیاء کیساتھ پروازپرپابندی

اسٹاف رپورٹ


واشنگٹن : امریکی حکام نے امریکا آنے والی ائیر لائنز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ کسی بھی مسافر کو  بند یا کم بیٹری والی الیکٹرونک ڈیوائس کے ساتھ پرواز کی اجازت نہ دی جائے۔

امریکا کے سفر کا ارادہ رکھنے والے حضرات کیلئے اطلاع ہے کہ تمام مسافر موبائل فون اور ٹیبلٹ وغیرہ کی بیٹری فل رکھیں، بصورت دیگر آپ اپنے الیکٹرونک آئٹم کے ہمراہ سفر نہیں کرسکیں گے۔ یہ ہدایات شام میں موجود شدت پسند تنظیم النصرا فرنٹ کی دھمکیوں کے بعد جاری کی گئی ہیں، جس میں امریکہ جانے والی پرواز کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

امریکی حکام کے مطابق یہ حملہ بند یا کم بیٹری والی الیکٹرونکس ڈیوائس کے ذریعے کیا جاسکتا ہے، لٰہذا مسافروں کو اپنی بیٹریز مکمل چارج رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان احکامات سے امریکا جانے والے مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔ سماء

danger

Tabool ads will show in this div