بغیر ہیلمٹ پیٹرول نہ دینے کے حکم پر عمل جاری

Dec 23, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/Helmet20Petrol20Implementation20Isb20Pkg2023-121.mp4"][/video]

بغیر ہیلمٹ پیٹرول نا دینے کے حکومتی فرمان نے راولپنڈی کے شہریوں کو بالآخر قانون کی پاسداری سکھا ہی دی ۔ پٹرول پمپ مالکان حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد کررہے ہیں۔ شہر کی سڑکوں موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ پہنے بغیر نظر نہیں آرہے۔

راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کے حکم پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد جاری ہے۔موٹرسائیکل سوار بغیر ہیلمٹ پیٹرول پمپ کا رخ ہی نہیں کررہے ۔مجبوری ہو یا جلدی ،پمپ مالکان بغیر ہیلمٹ والوں کو پٹرول نہ دینے کے فیصلے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

انتظامیہ کے اقدام کے باعث شہر کی سڑکوں پررنگین ہیلمٹوں پہنے سوار جابجا دکھائی دے رہے ہیں۔ پمپ مالکان کہتے ہیں کہ یکم دسمبر سے اکثر افراد ہیلمٹ پہن کرآتے ہیں۔

پمپ مالکان  نے سختی کی تو بعض شہریوں کو اشتراک باہمی کا سبق یاد آیا اور تھوڑی دیر کیلئے دوسروں کا ہیلمٹ ادھار لے کر بھی پیٹرول ڈلوانے آرہے ہیں۔

Tabool ads will show in this div