سرفراز غصے کا تیز لیکن اچھا کپتان ہے،یاسر شاہ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/Yasir-Sport-Action-TEASER-23-12.mp4"][/video]

ٹیسٹ کرکٹ میں تيزترين200وکٹوں کےريکارڈ ہولڈر ياسرشاہ وکٹ کیپنگ بھی کرتے رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ان کے والد کے کوچز نے قائل کیا تھا کہ بیٹے کو کرکٹ کے میدان میں لائیں،یہ بہت آگے جائے گا۔ سرفرازغصہ کا تيزليکن اچھا کپتان ہے۔

ليگ اسپن اور گگلي کے ماہربالر یاسر شاہ نے سماء کے پروگرام اسپورٹس ایکشن میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ کرکٹ کی ابتدا میں وکٹ کيپنگ کی تھی۔ یاسر کا کہنا تھا کہ شين وارن کوديکھ کربولنگ کا شوق پيدا ہوا۔ شين وارن نے صبروتحمل سے گيند کرانے کا مشورہ ديا اور بتایا کہ کسي بيٹسمين کوآؤٹ کرنا مشکل نہيں ہوتا۔

لیگ اسپنر نے انکشاف کیا کہ ٹينس کي گيند سے فاسٹ بولنگ بھي کرچکا ہوں جبکہ انٹرنيشنل کرکٹ کھيلنے کا کبھي سوچا نہيں تھا۔ انھوں نے بتایا کہ کوچزنے والد کو قائل کرنے ميں مدد کی۔

بین الاقوامی کرکٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دورہ زمبابوے میں شاہد آفريدي ٹيم سے باہرہوئے توانھیں ٹیم میں آنے کا موقع ملا۔اس کے بعد شاہد آفريدی کي ٹیم میں واپسي پر2011ميں ٹيم سے باہرہوگئے تھے۔ یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ موقع نہ ملنے پرہمت نہيں ہاري،محنت جاری رکھی۔

ریکارڈساز کھلاڑی نے بتایا کہ اسمتھ کوکيرئير ميں سب زيادہ آؤٹ کيا۔انھوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان ليجنڈ ہيں، ان کو پيچھے نہيں چھوڑسکتا۔یاسر شاہ کا کہنا تھاکہ 35ميچزميں200وکٹوں کا ٹارگٹ بنايا تھا،انجری کے بعد ردھم ميں آنے کيلئے بہت محنت کی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ کوچز بيٹنگ کي بہتری کيلئے کام کررہے ہيں،سرفرازغصہ کا تيزليکن اچھا کپتان ہے۔پچھلی سیریز ہارنے پر ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز بیٹنگ کی مشکلات کے باعث ہارے۔ورلڈ ريکارڈ بن گيا، خوشي تب ہوتي جب سيريز جيتتے تاہم اس میں کچھ غلطياں ٹيل اينڈرز نے بھی کی ہیں۔

یاسرشاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 200 وکٹوں کا 82 سال پراناریکارڈ توڑدیا

کرکٹ اکیڈمی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صوابی ميں ٹيلنٹ کی کمی نہيں،اچھے کھلاڑي آرہے ہيں لیکن فی الحال اکيڈمی کيلئے کم وقت نکال پاتا ہوں۔جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے متعلق ياسرشاہ بولے کہ اس دورے میں  بلے بازوں کو پريشاني ہوتي ہے تاہم اس ٹیم  کيخلاف اچھي بولنگ کي کوشش کروں گا۔

Sports action

Tabool ads will show in this div