ٹیکنالوجی
سڈنی میں ٹریک پر حرکت کرتی سیٹیں
اسٹاف رپورٹ
سڈنی : رگبی کے شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ آسٹریلیا کے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو میچ کا بھرپور مزا دینے کا انوکھا بندوبست کیا گیا ہے۔ شائقین اپنی مرضی کے مقام سے میچ کا نظارہ کر سکیں گے۔
ٹیکنالوجی کا استعمال اب میچ دیکھنے کے منفرد انداز میں بھی دیکا جائے گا، سڈنی کے اسٹیڈیم میں ٹریک پر حرکت کرتی نشستوں کی کامیاب آزمائش کی گئی۔ دی سلائیڈ لائنر نامی موبائل نشستوں پر شائقین رگبی چیمپئین شپ کا بھرپور مزا اٹھاسکیں گے۔
سائیڈ لائن پر بچھے ٹریک پر یہ نشستیں جوائے اسٹک کی مدد سے کنٹرول ہوں گی، دوبیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی سائیڈ لائنر کا افتتاح سولہ اگست کو رگبی چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں ہوگا۔ سماء
میں
پر
leftist
تبولا
Tabool ads will show in this div