کوئٹہ میں گیس لیکیج دھماکہ،میاں بیوی سمیت چار بچے جھلس گئے

کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے میاں بیوی اور چار بچے زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کےلئے بی ایم سی برن سینٹر منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ہزار گنجی زہری ٹائون میں صبح چھ بجے محمد نبی نامی شخص کے گھر میں پیش آیا جہاں گھر ایک کمرے میں پہلے سے گیس لیک کر رہی تھی اس دوران محمد نبی کی اہلیہ تیس سالہ گل سکینہ نے جیسے ہی ماچس سلگائی تو کمرے میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں محمد نبی ، گل سکینہ ، ان کے چار بچے 13 سالہ نبی اللہ ،10 سالہ ملکہ ، 3 سالہ روغیہ اور 1 سالہ کرامت اللہ جھلس کر زخمی ہو گئے۔

دھماکے کی آواز سنتے ہی اہل علاقہ جمع ہو گئے اور زخمیوں کو ریسکیو کے ہمراہ طبی امداد کےلئے بی ایم سی برن سینٹر منتقل کیا،ڈاکٹروں کے مطابق جھلسنے کے باعث محمد نبی کے جسم کا نوے فیصد حصہ متاثر ہوا،دھماکے کی مزید تحقیقات متعلقہ تھانے کا عملہ کر رہا ہے۔

GAS LEAKAGE

BMC

Burn center

Tabool ads will show in this div