کراچی میں مبینہ طور پر منگیتر کے ساتھ سیلفی لینے پر لڑکی کا قتل
کراچي ميں مبينہ طور پر منگيتر کے ساتھ سيلفي لينے پر لڑکي کا قتل، پوليس نے مرينہ کي قبرکشائي کر کے پوسٹ مارٹم کرليا، لڑکي کي ماں نے قتل کي دکھ بھري کہاني سنائي۔
کراچي کے علاقے قصبہ کالوني ميں 7 نومبر2018کو افسوسناک واقعہ پيش آيا، جب سوات سے آئے منگيتر سلمان کےساتھ سيلفي لينے پر لڑکي مرينہ کو باپ دادا چچا اور کزنز نے مبينہ طورپرقتل کرديا۔
اس سے پہلے منگيتر سلمان کو بھي سوات ميں فائرنگ کرکے قتل کيا گيا، دھمکيوں کے خوف سے روپوش ہونے والي مرينہ کي دکھياري ماں نے درد ناک کہاني سنائي۔
ملزمان نے ابتدا ميں واقعے کو خود کشي کا رنگ دينے کي کوشش کي۔۔اور مرينہ کي تدفين خاموشي سے کرڈالي۔۔ بيٹي کے قتل پر ماں نے آواز اٹھائي۔۔تو مجسٹريٹ کي موجودگي ميں قبر کشائي کے بعد پوسٹ مارٹم کيا گيا اور ڈي اين اے کے سيمپلز بھي حاصل کرليئے گئے۔
تفتيشي حکام کو اب مقتولہ مرينہ کي پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے، باپ عبدالرحيم اور دادا عبدالحکيم تو جيل ميں ہيں پوليس کو چار مفرور ملزمان کي تلاش ہے۔