حکومت نے کراچی والوں کیلئے خوشخبری سنادی

تحريک انصاف نے کراچی میں عارضي طور پر پاني کا مسئلہ حل کرنے کيليے حکمت عملي بنالي، گورنرسندھ نے شيلٹرہوم کا بھي افتتاح کرديا ۔

تحريک انصاف نے کراچي مشن کا آغاز کرديا، گورنرسندھ سول اسپتال کے قريب فٹ پاتھوں پر زندگي بسر کرنے والوں کو عارضي طور پر چھت دينے پہنچے شيلٹرہوم کا افتتاح کيا تووہاں ملنے والا کھانا بھي ٹيسٹ کيا۔

گورنرسندھ نے کہا کہ يہ عارضي چھت ہے، وزيراعظم ہاؤسنگ اسکيم کے تحت گھرديے جائيں گے،وہ مفت نہيں ہوں گے، جن کي آج تک جائيداديں نہيں ہيں انہيں يہ گھر مليں گے۔

صرف اتنا ہي نہيں بوند بوند کو ترسنے والے کراچي والے خوش ہوجائيں کہ تحريک انصاف نے حکمت عملي بنائي ہے تحریک انصاف کے رہنما حنيد لاکھاني کہتے ہیں شہريوں کو عارضي ريليف دينے کيليے آر او پلانٹ لگائيں گے، یہي نہيں کراچي ميں جگہ جگہ پھيلا کچرا بھي اٹھايا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کراچي ميں آر او پلانٹ لگانے اور شہر سے کچرا اٹھانے کافيصلہ کياگيا، لگتا ہے نيا سال کراچي والوں کے لئے پاني لائےگا، صفائي ستھرائي بھي ہوجائے گي۔

 

PTI

governor sindh

water issue

Tabool ads will show in this div