سماء کی آزادی اورانقلاب مارچ کی کوریج سوشل میڈیاپرچھاگئی
اسٹاف رپورٹ
کراچی/لاہور/اسلام آباد: سماء ٹی وی لانگ مارچ اور آزادی مارچ کی ایسی کوریج کررہا ہے کہ ٹی وی اسکرین کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی بس سماء ہی چھایا ہوا ہے۔
ٹی وی اسکرین پر تو سب کو پچھاڑ دیا، سوشل میڈیا کے فیس پر بھی سماء کے ہی ڈنکے بج رہے ہیں، آزادی مارچ ہو یا لانگ مارچ ہر کوئی باخبر رہنے کے لیے صرف سماء کو ٹیون کیے ہوئے ہے۔
جس کو بجلی کی ستم ظریفی نے بے خبر رکھا ہے، وہ خود کو موبائل کے ذریعے سوشل میڈیا سے جوڑ کر سماء کی بریکنگ نیوز سے اپ ڈیٹ رکھے ہوئے ہے۔ اور تو اور سوشل میڈیا کے متوالے اپنے چاہنے والوں کو بھی سماء کی خبریں دھڑا دھڑ ٹیگ کر وارہے ہیں اور شیئر بھی تیزی سے کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان خبروں کو لائک کرنے والوں کی بھی کمی نہیں، کیونکہ سب جانتے ہیں سماء ہی ہے پاکستان کا سب سے جدید ترین اور وسیع نیٹ ورک، جو رکھتا ہے آپ کو ہر لمحہ اپ ڈیٹ ہر لمحہ باخبر۔ سماء