سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی جیل سے رہا

Dec 22, 2018

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی اڈیالہ جیل سے رہا ہوگئے، انہیں توہین عدالت کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا تاہم گزشتہ روز ٹرائل کورٹ نے عابدی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس سے قبل سابق سینیٹر کی 2 مزید مقدمات میں بھی ضمانت منظور ہوچکی ہے، فیصل رضا عابدی کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہی، 19 دسمبر کو سپریم کورٹ نے ملزم کی توہینِ عدالت کیس میں معافی کو منظور کرتے ہوئے ازخود نوٹس خارج کردیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر نے ایک ویب ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران عدلیہ اور چیف جسٹس کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔

ATC

CONTEMPT OF COURT

SCP

former senator

faisal raza abidi

Tabool ads will show in this div