غیر قانونی کام ،زلزلے کے جھٹکے،انتخابی مہم

Dec 22, 2018

ایف آئی اے نے کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کام کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

رپورٹ:محمد عاطف،کوئٹہ

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان الطاف حسین اور ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر شفیق الرحمان شاہوانی کی سربراہی میں ٹیم نے گزشتہ روز کٹ پیش گلی میں چھاپہ مارا ، کارروائی کے دوران رقم منتقل کرنے کے غیر قانونی ذرائع حوالہ اور ہنڈی کا غیر قانونی کام کرنے والے دو ملزمان امان اللہ خلجی اور جلال الدین بارکزئی کو گرفتار کر لیا ، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے منتقل کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

رپورٹ:سما ڈیجیٹل

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار تھی ، زلزلے کی گہرائی 17 کلو میٹر جبکہ اس کا مرکز 90 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا ، زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں ، دفاتر اور دکانوں سےباہر آگئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پی بی 26، اپوزیشن اتحاد کا اجلاس،مشترکہ انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ

رپورٹ:سما ڈیجیٹل

 متحدہ اپوزیشن الیکشن سیل کا مشترکہ اجلاس بی این پی کے مرکزی رہنماغلام نبی مری کی صدارت میں ہواجس میں مولاناخدائے دوست، ملک محی الدین لہڑی،میراسحاق ذاکر شاہوانی، اختر لونی،ڈاکٹرعلی محمدقمبرانی،ملک مصطفی شاہوانی،ملک سلیم شاہوانی،ملک صادق،ملک محمدحسن مینگل،سردار ایازخان کیازئی،حاجی محمدعارف محمدحسنی،مامانورخان کیازی،محمدعارف مینگل،ثناء اللہ کیازی،راشدعلی کیازی نے شرکت کی،اجلاس میںانتخابی دفاترکے افتتاح اور جمعیت،بی این پی اورپشتونخوامیپ کے ذمہ داران کی مشترکہ الیکشن مہم چلانے کافیصلہ کیاگیااجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ 23دسمبراتوارکودن دوبجے بروری بائی پاس پربی این پی کے زیراہتمام اپوزیشن کاجلسہ ہوگاجس سےان جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے،انہوںنے تمام جماعتوں کے کارکنوں پرزور دیا کہ وہ جلسے کی کامیابی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ جلسے میں بھرپورشرکت کریں۔دریں اثناء مرکزی الیکشن سیل کااجلاس مرکزی چیئرمین سید عبدالواحد آغا کی صدارت میں ہواجس میںتین نگران کمیٹیاں تشکیل دی گئیںجس کے مطابق پشتون باغ 1کے یونٹوںمدنی، البدر، الجہاد سید احمد شہیدیونٹوںاورپشتونخوامیپ علاقائی یونٹ کے لئے حاجی عبدالصادق،حضرت علی حقیار،علی محمدترین کمیٹی ارکان ہوں گے۔

 

KHUZDAR

earthq quake

PB26

Tabool ads will show in this div