کرن جوہر اور انوراگ کشیپ بھی ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘سے متاثر
بھارتی ہدایتکار کرن جوہر اور انوراگ کشیپ بھی فواد خان کی نئی آنیوالی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کے ٹریلر سے متاثر ہوگئے، ٹویٹر پر ویڈیو ری شیئر کرتے ہوئے دونوں نے فواد خان کے نئے انداز کو سراہا اور خواہش ظاہر کی ہے کہ فلم بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔
فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے، فلم آئندہ سال جون میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
فواد خان کے نئے انداز اور فلم کے ٹیزر نے بھارتی ہدایتکاروں کو بھی متاثر کیا، کرن جوہر اور انوراگ کشیپ نے ٹویٹر پر پاکستانی اداکار اور فلم کی تعریف کردی۔
Fawad this looks amazing!!!! Congratulations and am sure it will be a massive success!!! ???❤️? https://t.co/TOHf0uOxJn
— Karan Johar (@karanjohar) December 22, 2018
کرن جوہر نے فواد خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی اداکار کا نیا انداز بہت شاندار ہے، مجھے یقین ہے کہ فلم بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔
انوراگ کشیپ نے بھی پاکستانی فلم کا ٹریلر ری شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مولا جٹ پھر آگیا، اس بار وہ فواد خان ہے‘‘۔
Maula Jatt is back and this time its @_fawadakhan_ https://t.co/bgkA3017C3 #TheLegendofMaulaJatt #MaulaJatt
— Anurag Kashyap (@anuragkashyap72) December 21, 2018
فلم کے مرکزی کردار فواد خان اور ماہرہ خان بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کرکے لاکھوں لوگوں کو متاثر کرچکے ہیں، ان دونوں کی موجودگی میں فلم کو پاکستان اور بھارت میں یکساں پذیرائی ملنے کی توقع ہے۔
مزید جانیے : دی لیجنڈ آف مولاجٹ کا دھماکے دارٹریلرریلیزہوتے ہی چھاگیا
فلم کی دیگر کاسٹ میں حمیمہ ملک، حمزہ علی عباسی، علی عظمت، گوہر رشید، فارس شفیع، شفقت چیمہ، نیئر اعجاز اور صائمہ بلوچ شامل ہیں۔

’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ پاکستان کا مہنگا اور وسیع ترین پراجیکٹ قرار دیا جارہا ہے، فلم آئندہ سال جون میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔