Technology

کینسر میں مبتلا کپتان کے ٹائیگر نے گیم بنا ڈالا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

پشاور : کينسر ميں مبتلا کپتان کے ٹائیگر نے سپر خان نامی گيم تیار کرلیا، خان صاحب کے دیوانے اسفند یار برکی نے کمپیوٹر گيم ميں کپتان کو کنٹينرز کی رکاوٹیں عبور کرتے دکھايا ہے۔

کپتان نے لگايا تبديلی کا نعرہ تو نوجوان ہوگئے جنون ميں مبتلا، پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں 25 برس کا اسفند يار برکی بھی اسی جنون کا شکار ہے، لیکن یہ ٹائیگر خواہش کے باوجود دھرنے میں شريک نہيں ہوسکتا، برين ٹيومر نے اسے گھر تک محدود کردیا ہے۔

گھر ميں کمپيوٹر ہی اسفند یار برکی کا اوڑھنا بچھونا ہے اور اس کا جنون کمپیوٹر گيم ميں ظاہر ہوا، کپتان کو سپر خان بنا ڈالا اور اسے کنٹينرز کی رکاوٹيں عبورکرتے ہوئے دکھایا ہے۔

کمپيوٹر سائنس ميں بيچلر ڈگری کا حامل کينسر کا مریض اسفند، عمران کا دیوانہ ہے اور انتہائی باصلاحیت بھی، سپر خان نامی کمپیوٹر گيم گوگل پلے اسٹور سے موبائل پر بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ سماء

mothers

guddu