کوئٹہ،مغوی ڈاکٹر کی عدم بازیابی، سرکاری اسپتالوں میں پانچویں روز بھی ہڑتال جاری

کوئٹہ سے اغواء ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو بازیاب نہ کرایا جاسکا۔ ڈاکٹرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے سرکاری اسپتالوں میں چوبيس دسمبر تک ہڑتال جاري رکھنے کا اعلان کرديا۔ داکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو شديد مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈاکٹرجوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے مغوی ڈاکٹر کی عدم بازیابی کے خلاف سرکاری اسپتالوں میں چوتھے روز بھی ہڑتال جاری ہے ۔ ایمرجنسی سروسز کے سوا تمام اوپی ڈیز، جنرل سرجری اور ریڈیالوجی کے شعبوں میں ڈاکٹرز موجود نہیں۔

علاج کی سہولیات نہ ملنے پردور دراز سے آئے مریض مایوس ہوکر واپس لوٹ گئے جب کہ او پی ڈیز کی بندش کے باعث سینکڑوں غریب مریض علاج کی سہولت سے محروم ہو گئے ۔

ڈاکٹرزجوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مغوی ڈاکٹرابراہیم خلیل کی بازیابی کیلئے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہو ئے اسپتالوں میں چوبیس دسمبرتک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

civil hospital quetta

doctor kidnapped

Tabool ads will show in this div