Technology

لاہورمواصلاتی نظام تاحال خراب،فون،انٹرنیٹ،اےٹی ایمزسروس بدستورمعطل

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


لاہور :  لاہور میں پی ٹی سی ایل کے ریجنل آفس میں آگ لگنے سے ٹھپ ہونے والا مواصلات کا نظام دوسرے دن بھی بحال نہیں  ہو سکا، ہیلپ لائنز سمیت ہزاروں ٹیلی فون خاموش پڑے ہیں جبکہ انٹرنیٹ، اے ٹی ایم، براڈ بینڈ سروس بھی بُری طرح متاثر ہیں۔

ایجرٹن روڈ لاہور کے پی ٹی سی ایل آفس پر بھڑک اٹھنے والی آگ سولہ گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد بجھا دی گئی، کولنگ کا عمل جاری ہے، کروڑوں کی مشینری اور دیگر حساس آلات جل کر راکھ ہوگئے۔

حادثے کے باعث ہزاروں ٹیلی فون خاموش ہوگئے، ریجنل آفس سے منسلک ساؤتھ زون کی بیس سے زائد ایکس چینجز کے ہزاروں سرکاری اور نجی متاثرہ ٹیلی فون لائنز گارڈن ٹاؤن منتقل کی جا رہی ہیں۔

آگ لگنے سے تھری جی، براڈ بینڈ، سمارٹ ٹی وی اور اے ٹی ایم ون لنک سروسز بھی بحال نہیں ہو سکیں، دوسری جانب ریسکیو، ریلوے، ایدھی، ایئرپورٹ سمیت تمام اہم اداروں کی ہنگامی ہیلپ لائنز بند ہونے سے شہری مشکلات سے دوچار ہیں۔ پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق متاثرہ ٹیلی فون لائنز کو گارڈن ٹاؤن ایکس چینج پر منتقل کیا جا رہا ہے، بحالی میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے۔ سماء

fbi

INTEREST RATE

Tabool ads will show in this div