پشاور کا بی آر ٹی منصوبہ شہریوں کے لیے زحمت بن گیا

پشاور کا بي آرٹي منصوبہ سہولت کے بجائے  زحمت بن گیا۔ دھول مٹي سے 300 سے زائد ٹريفک وارڈنز جلد اور سانس کي بيماريوں ميں مبتلا ہونے لگے۔

پشاور میں تیزرفتار بس منصوبہ تیزی سے بیماریاں پھيلانے لگا ۔ناقص منصوبہ بندی اور جگہ جگہ کھدائی سے شہر میں دھول اور گردوغبار کا راج ہے۔

ان مقامات پرڈيوٹي سرانجام دينے والے ٹريفک اہلکارجلد ، سانس اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

ٹريفک حکام نے بيماراہلکاروں کےعلاج معالجے کے لئے پي ڈي اے کو خط لکھ ڈالا اور پي ڈي اے انتظاميہ  نے بھي علاج کی ذمہ داري قبول کرلی۔

منصوبے ميں تاخيرکي وجہ سے شہري بھي تشويش ميں مبتلا ہیں۔

Mass Transit

BRT Peshawar

Tabool ads will show in this div