پاکستان کے قرضوں کی ہوشرُبا تفصیلات سامنے آگئیں

گزشتہ دس برسوں میں پاکستان نے کتنا قرض لیا، حکومت نے واجب الادا قرضوں کی تمام تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دیں۔ ملکی خزانے پر اِس وقت اٹھائیس ہزار دو سو باون ارب روپے قرض کا بوجھ ہے۔ ملکی خزانے پراندرونی و بیرونی قرضوں کے بوجھ کے حوالے سے وزارت خزانہ نے تحریری طور پر ایوان بالا کو آگاہ کردیا۔ متعلقہ خبر: پاکستان میں آئندہ سال معاشی نمو 4.3 فیصد رہے گی، موڈیز وزارت خزانہ کے مطابق 2008 تک پاکستان پر کل قرضہ 6 ہزار 562 ارب روپے تھا، جو 2013 میں 15 ہزار 872 ارب روپے تک جا پہنچا۔ دستاویزات کے مطابق 2018 میں ملکی وغیر ملکی قرضوں کا گراف 28 ہزار 252 ارب روپے کو چھوگیا۔ غیر ملکی تجوریوں میں پاکستانیوں کی دولت کے حوالے سے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے بتایا کہ اب تک 29 ممالک سے ڈیٹا مل چکا ہے۔ متعلقہ خبر: چینی قرضہ پاکستان کے مجموعی بیرونی قرضوں پر دس فیصد ہے، اسد عمر انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ غیر ملکی بینک اکاؤنٹس میں پاکستانیوں کے 10 سے 11 ارب ڈالرز موجود ہیں۔ حماد اظہر نے ایوان بالا کو بتایا کہ سوئزلینڈ میں پاکستانیوں کے اکاؤنٹس کا ڈیٹا جنوری میں ملنا ہونا شروع ہوجائے گا۔ وزیر مملکت کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایف بی آر نے مالی سال 18-2017 میں 3844 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا ، جبکہ جون 2018 میں بجٹ خسارہ 2260 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

Senate Session

national loans

FOREIGN DEBTS

Tabool ads will show in this div