اٹک میں بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا این جی او کا منتظم گرفتار

اٹک پولیس نے بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والے این جی او کے منتظم کو گرفتار کرلیا ہے۔


اٹک میں گورا قبرستان کے قریب پناہ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ نامی ادارے پر پولیس نے رات گئے چھاپہ مار کر منتظم ابرار حسین شاہ کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق کسی لڑکی کے ماموں نے شکایت بھیجی تھی کہ منتظم ابرار تعلیم کی آڑ میں بچیوں سے نازیبا حرکات کرتا ہے۔

نجی ادارے پر پولیس نے چھاپہ مار کر ادارے کی تین خواتین ملازماؤں سمیت سولہ بچیاں کو بھی بازیاب کروا لیا۔ بچیوں کی عمریں چار سے چودہ سال کے درمیان ہیں۔ بچیوں اور ادارے کی ملازماؤں نے بھی پولیس کو بیان دیا ہے کہ ابرار شاہ انہیں ہراساں کرتا تھا لیکن ملزم ابرار شاہ اس بات سے انکاری ہے۔

گرفتار ہونے والے ابرار حسین شاہ کا کہنا تھا کہ میری عمر 60 سال ہے جبکہ شوگر اور دل کا مریض ہوں، میں شادی شدہ ہوں اور بیگم این جی او میں ساتھ رہتی ہے۔

مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی بچیوں کو بیان لینے کے بعد ان کے رشتے داروں کے ہمراہ روانہ کر دیا گیا۔ ملزم کو عدالت نے تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

sexual harassment

Attock police

NGO administrator

Tabool ads will show in this div