ٹیکنالوجی

سعودی مفتی اعظم نے ٹویٹر کو شرانگیز اور جھوٹا قرار دیدیا

اسٹاف رپورٹ

ریاض : سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سوشل ویب سائٹ ٹویٹر شرانگیزی اور جھوٹ کے فروغ کیلئے استعمال ہورہا ہے، مسلمان احتیاط اور سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

سعودی ٹی وی کے ایک دینی پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سوشل نیٹ ورک ٹویٹر برائیوں کے فروغ کیلئے استعمال ہورہی ہے، غیبت، جھوٹ اور فضول گفتگو کی کثرت ہے، ٹوئٹر پر اسلامی تعلیمات کیخلاف نازیبا زبان اور مواد استعمال کیا جارہا ہے، اسلامی احکامات پر حملے کئے جارہے ہیں، افسوسناک بات یہ ہے کہ ٹویٹر جیسے پلیٹ فارم کو معلومات کا معتبر ذریعہ سمجھا جارہا ہے۔

مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ ٹویٹر مفید کاموں کیلئے استعمال ہوسکتا ہے، مسلمان ٹویٹر پر کچھ لکھتے اور پڑھتے ہوئے سنجیدگی سے غور کرلیں کہ کیا لکھنا چاہئے اور کس پر بھروسہ کرنا چاہئے۔ سماء

motion

Tabool ads will show in this div